مؤسسہ خیریہ

ادارہ مصباح الہدیٰ کی علمی وسماجی خدمات

ادارہ مصباح الہدیٰ مندرجہ ذیل تعلیمی خدمات  کےلیے وقف ہے۔ تعلیم کو عام کرنےکے لئے خاص طور پر غریب بچوں کے لئےاوردور دراز علاقوں میں  ہم خدمت کرتے ہیں۔ہمارے تعلیمی خدمات سے بچوں کی سکول میں کامیابی میں اضافہ، اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور معاشرے کی تعلیمی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔


امام بارگاہ حسینیہ بین

مصباح الہدیٰ فیڈریشن کے کام کر نےکا طریقہ ،ہم یہ کاکیسے کرتے ہیں؟

پرائمری اسکول سپورٹ۔

ہم مقامی عمائدین کے ساتھ مل کر تعلیمی کمیٹیاں بناتے ہیں جو استادوں کو بھرتی کرتی ہیں اور بچوں کو اسکول میں داخلہ دیتی ہیں۔مقامی لوگوں کے ساتھ تعاون سے محفوظ اور مستقل مالی امداد کی نشاندہی کی جاتی ہے جو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے میں موثر رہے۔ اس طرح مصباح الہدیٰ کے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہتا ہے۔


تعاون مندرجہ ذیل امورمیں کیا جاتا ہے۔

استاتذہ کی تنخواہوں، پروفیشنل ٹریننگ، طالبعلموں کی ٹیوشن، اسکول کی ضروریات کے سامان، یونیفارم اور اسکول میں ایک دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے میں معاونت، سیکنڈری اسکول میں تعاون، کمرہ، بورڈ، گاڑی (پک اینڈ ڈراپ) اسکے علاوہ رہنمائی کا سلسلہ جار ی رکھنا، زندگی گزارنے کے ہنر سکھانا اورطالبعلموں کو مالی، تعلیمی اور معاشرتی  مدد فراہم کرنا تاکہ وہ پرائمری اسکول کے بعد تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی براہ راست معاونت

پرائمری اسکول کے سالانہ اخراجات تقریباً1000ڈالر سالانہ ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں جووالدین کے لئے جسکی وجہ سے لڑکیوں کو اسکول سے باہر گھروں  یاکھیتوں میں کام کرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

سیکنڈری اسکول، ہوسٹل اور ٹیوشن فیس تقریباً 1000 ڈالر سالانہ ہے جو کہ اکثر اوقات والدین کے لئے بڑا بوجھ ہوتاہے۔اسکالر شپ کے حقداروں کا تعین، مالی حالات،تعلیمی قابلیت اور بچے کی معاشرے کی خدمت کے جذبے کو دیکھ کر کیاجاتا ہے۔ایک بار جو طالب علم منتخب ہو جاتے ہیں انکو ادارہ مصباح الہدیٰ کے اسٹاف یا انٹرنشپ پرآئے ہوئے حضرات سے رابطہ کروا دیاجاتا ہے جو کہ رہنمائی کے ساتھ ساتھ ماہانہ جائزہ بھی لیتے ہیں۔ ادارہ مصباح الہدیٰ نہ صرف تعلیمی میدان میں مدد کرتی ہے بلکہ زندگی کے امور پر ورکشاپ کرواتی ہے جیسا کہ صفائی،غذایت اور تعلیمی، مہارتیں وغیرہ۔

پری اسکول   (بچپنے میں تعلیم)

گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں زیادہ تر بچے اسکول اس وقت تک شروع نہیں کرتے جب تک  کہ وہ 7سال کے نہیں ہو جاتے،ادارہ مصباح الہدیٰ ایسے علاقوں میں خدمت انجام دے رہی ہے جہاں زیادہ تر لوگ ان پڑھ ہیں،  جس کے نتیجے میں 7 سال کابچہ جب کسی بغیر بنیاد کےتعلیم شروع کرتا ہے تو ایسے صورت حال تباہ کن ہو سکتی ہے۔ والدین بیٹے اور بیٹیوں کی اسکول کے پہلے دن ہی حوصلہ شکنی کرتی ہیں جب اکثر اوقات انکی اور انکے اساتذہ کی زبان ایک نہیں ہوتی.یہ بنیادی سال آگے آنےوالی کامیابی کے لئے بہت مہم ہیں پرائمری اسکول اور اسکے بعد کے سالوں کے لئے۔مصباح الہدیٰ اسکول جانے سے پہلے 4سال سے 7 سال کے بچوں کو بنیادی زبان،معاشرتی آداب اور سیکھنے کے رسمی ہنر سکھاتی ہے تاکہ بچہ پرائمری اسکول میں کامیاب ہو سکے۔

اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ۔

بچوں کو دی جانے والی تعلیم کا معیار انکے اساتذہ پر منحصر ہے۔ادارہ مصباح الہدیٰ  معاشرے کے ساتھ کام کرتی ہے تاکہ اساتذہ کو پروفیشنل ٹریننگ کے مواقع میسرآیئں.اسکی مثالیں اسطرح ہیں: اساتذہ کو فنڈ دینا تاکہ وہ قریبی شہروں میں سفر کرسکیں اور اچھے معیار کی ورکشاپ میں شرکت کر سکیں.یا پھر پروفیشنل ٹرینر کو دور دراز علاقوں میں لانا اور وہاں ورکشاپ منعقد کروانا۔اچھے تربیت یافتہ  اساتذہ اسکولوں میں زیادہ داخلے اور کامیابی کا سبب بنتے ہیں۔

ٹیوشن پروگرام۔

 معاشرے میں ہم  جنکی ہم خدمت کرتے ہیں انکو اکثر اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اسکول میں کامیابی کے

لئےادارہ مصباح الہدیٰ مقامی انجمنوں، اساتذہ اور والدین کے ساتھ کام کرتی ہے اور ٹیوشن پروگرامات کی صورت میں اضافی مددفراہم کرتی ہے۔مصباح الہدیٰ کے ٹیوشن پروگرام کی وجہ سے ایسے طالبعلموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو چھٹی جماعت سےاوپر ہیں۔

معاشرتی لائبریری سینٹر۔

ادارہ مصباح الہدیٰ کی نگاہ میں لائبریری صرف کتابوں کے لئے بلڈنگ بنانے کا نام نہیں ہے۔ لائبریریز ایک بہت مضبوط کمیونٹی سینٹر ہو سکتی ہیں جسکے پس پردہ سیکھنے کا عامل موجود ہو۔لائبریری معاشرے کے لیے کئے جانے والے تعلیمی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں۔ادارہ مصباح الہدیٰ  کمیونٹی لائبریریز کے قیام میں مدد فراہم کرتی ہے تعلیمی ورکشاپ، ٹیوشن پروگرام اور دیگر ہنر مندانہ ٹریننگ کے ذریعے۔

Madrasa imam naqi as

 تعلیم  بالغاں۔

ہمارے معاشرے میں ماؤں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ پڑھ لکھ سکیں۔ مصباح الہدیٰ انکے اس خواب کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔مائیں چاہتی ہیں کہ اپنے بچوں کی انکے ہوم ورک میں مدد کریں یا کم از کم اپنا نام لکھ سکیں۔ادارہ مصباح الہدیٰ  ایسےسینٹرز کے قیام میں مدد دیتی ہے اور فنڈ فراہم کرتی ہے۔ ٹرینرز کے لئے خصوصی طور پرمواد فراہم کرتی ہے۔ بہت سارے سینٹر جو اس سلسلے میں بناۓ گئے ہیں وہ ابتدائی اسکول اور بچوں کی جلد تعلیم کے سلسلے والے اقدامات اور ماؤں کی درخواست پر بناۓ ہیں۔

خصوصی تعلیمی پروگرام۔

پاکستان کے دور  دراز  دیہاتوں میں وہ لوگ جنکی خصوصی ضروریات ہیں، چاہے وہ کسی خاص جسمانی معذوری کی وجہ سےہوں یا پھر وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاندان پر دباؤ کی صورت میں بچوں خاص طور پر لڑکیوں کوگھر پر رکھا جاتاہے تاکہ وہ ایسے افراد کی مدد کر سکیں جنکی خصوصی ضروریات ہیں یا پھر خود ان میں ایسا کوئی عذر پایا جاتا ہے جو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ادارہ مصباح الہدیٰ ایسے خاندانوں کی مدد کرتی ہے جنکی خصوصی ضروریات ہیں تاکہ وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکیں اور تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

صحت عامہ کے اقدامات۔

ادارہ مصباح الہدیٰ ایسے معاشروں کی خدمت کرتی ہیں جہاں بچوں اور خواتین کے لئے بہت کم یا کوئی بھی مواقع نہیں ہیں جسکی وجہ سے دوران زچگی بچوں کی اموات میں کمی آئی ہے۔مصباح الہدیٰ کے صحت عامہ کے اقدامات کے مثبت اثررہےہیں۔ ہمارے صحت عامہ کا پروگرام مقامی رہنماوں چاہے وہ دائیاں ہوں، اساتذہ یا مقامی مذہبی رہنما ان کو اس موضوع پر تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ امور کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مشتمل ہوتا ہے ان کی ٹریننگ پر،صاف پانی،غذایت، بیماریوں سے بچاؤ اور زچہ اور بچہ کی صحت کے امورپردائیوں کے ساتھ کام کر کے ادارہ مصباح الہدیٰ ہر بچے اور عورت تک صحت عامہ کی رسائی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں ان معاشروں  میں جہاں ہم کام کرتے ہیں۔


مشخصات

آخرین ارسال ها

آخرین وبلاگ ها

آخرین جستجو ها